ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

30 Apr, 2020 | 11:43 PM

Malik Sultan Awan

( حسن علی) ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی مد میں خوشخبر ی تو دوسری جانب عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا،  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 22روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا،  اوگرہ کا مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
اوگرہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈکی قیمت میں256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ ہو گیا ۔ ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلوکی بجائے 112روپے فی کلو ، گھریلو سلنڈر1067روپے کی بجائے1323 روپے اور کمرشل سلنڈر4107روپے کی بجائے 5090روپے میں فروخت ہو گا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے فاونڈر عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غریب عوام کا ایندھن ہے، حکومت موجودہ حالات میں ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری حکمت عملی تشکیل دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی انڈسٹری مشکلات سے دو چار ہے اس لئے حکومت بیل آوٹ پیکچ فراہم کرے،ایل پی جی پر لیوی ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیل ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں کے ایل پی جی صارفین کوخصوصی ریلیف دیا جائے ، جبکہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع الگ الگ کیا جائے۔

واضح رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر تک کمی کر دی ، پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 27 روپے پندرہ پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیاہے،  وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئےعوام کو 14 روپے 6 پیسے فی لیٹر تک کے مزید ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعال کی قیمتوں میں کمی کے بعدپٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل 80 روپے 10 پیسے فی لٹر،مٹی کی تیل کی فی لیٹر نئی قیمت47روپے 44پیسےجبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں