سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی

30 Apr, 2020 | 11:15 PM

سعید احمد سعید: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے یکم مئی سے پندرہ مئی تک کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، ایڈوائزری کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا.
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی، سی اے اے نے یکم مئی سے پندرہ مئی تک کیلئے ایڈوائزری جاری کی، نئی ٹریول ایڈ وائزری کے مطابق بین الاقوامی اور علاقائی کمرشل و نجی طیاروں کے متعلق جاری کی گئ ، سی اے اے کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا، نئی ایس او پی کے تحت پرواز کی پاکستان آمد یا روانگی سی اے اے کی اجازت سے مشروط کر دی گئ.

جہاز کو اڑان بھر نے سے پہلے جراثیم سے پاک کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی قرار، جہاز میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کا ضروری ذخیرہ لازمی ہونا چاہیے، مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانا بھی کمرشل و پرائیویٹ فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذاتی حفاظت اور سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہداہت جاری، جہاز میں دوران پرواز مسافروں کا سٹنگ پلان تصاویر کی صورت سی اے اے کو بھجوایا جائے گا، پرواز کے ائیر پورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کا سامان جراثیم سے پاک کرکے ان کے حوالے کیا جائے گا، بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو پاکستان آمد پر ابتدائی 48 گھنٹے لازمی قرنطینہ کیا جائے گا، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر سات سے چودہ روز تک قرنطینہ کیا جائے گا.

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اپنے ذاتی خرچے پر نجی ہوٹل میں قرنطینہ ہونے کی آپشن موجود ہے، پرواز کے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا، تمام بڑے ائیرپورٹس کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاونجز میں خود کار تھرمل اسکینرز سے بھی مسافروں کو فرداً فرداً چیک کیا جائے گا، اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

مزیدخبریں