(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹرز کو سابق کرکٹرز کے ویڈیو لنک پر لیکچرز اور کوچنگ کا سلسلہ جاری ہے، چوتھے روز سابق سٹار اسپنر مشتاق احمد نے اسپنرز کو لیکچردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیکچر میں یاسر شاہ ، شاداب خان اور عماد وسیم نے شرکت کی،مشتاق احمد نے موجودہ کرکٹ میں میچز میں اسپنرز کے کردار پر لیکچردیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون اسپنرزکے پاس اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا بہترین موقع ہے۔سابق سٹارنے موجودہ کرکٹرز کو اپنے تجربات کے ساتھ ساتھ ان کومختلف پچز پر اسپنرز کو خود کو ڈھالنے کے گر بتائے، مشتاق احمد سے قبل جاوید میانداد، وسیم اکرم اور راشد لطیف کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز دے چکے ہیں۔
Former Test cricketer and World Cup winner @Mushy_online conducting an online session with current and emerging national cricketers to help them remain focused and make optimum use of their time in the wake of Covid-19 lockdown. pic.twitter.com/oVjhkOxAG2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 30, 2020
گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے قومی کرکٹرزکو لیکچرز دیا ۔راشد لطیف نے وکٹ کیپرز کو کیپنگ کے حوالے سے لیکچردیا ،لیکچرسابق کپتان سرفراز احمد، محمد رضوان اور روحیل نذیر نے شرکت کی۔
سابق کپتان راشد لطیف نے تینوں وکٹ کیپرز کو اعصابی طور پر مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر کسی بھی ٹیم کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔
وکٹ کیپنگ کے لئے بیلنس سب سے اہم چیز ہوتی ہے ، راشد لطیف نے تینوں وکٹ کیپرز کو بیٹنگ میں بہتری کے لئے بھی ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو میچ کی بدلتی صورت حال میں ر خود کو ڈھالنے کے حوالے سے بھی لیکچردیا۔