ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی  42 ) ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس محمد زاہد کھوکھر کا تبادلہ کرکے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ جبکہ عبدالرشید شیخ کو ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل زیبا حئی اظہر کو لاہور سے کراچی تبادلہ کرکے ڈی جی ڈاٹ کسٹمز اور ڈی جی ڈاٹ فیض احمد کو چیف کلکٹر کسٹمز سنٹرل لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

کلکٹر اپریزمنٹ صائمہ شہزاد کو ڈائریکٹر ڈاٹ لاہور اور سید اسد رضا رضوی کو ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس لاہور تعینات کردیا گیا۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس سعدیہ منیب کو ڈائریکٹر آئی او سی او لاہور ، کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ امجد الرحمان کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور اور کلکٹر کسٹمز آصف عباس کو کلکٹر ایڈجوڈیکیشن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔  

ڈائریکٹر آئی او سی او نارتھ منیزہ مجید کو کلکٹر انفورسمنٹ ملتان جبکہ ڈائریکٹر ڈاٹ صائمہ آفتاب کو کلکٹر اپریزمنٹ فیصل آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر محمد محسن رفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ لاہور اور سیکرٹری کسٹمز ونگ متین عالم کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔  

یاد رہے چند ماہ قبل کسٹمز کے گریڈ 16 تک کے 500 سے زائد ملازمین کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے تھے۔ دور دراز علاقوں میں تعینات کئے گئے کسٹمز ملازمین کی کثیر تعداد نے واپس ہوم سٹیشنز پر تعیناتی کی درخواستیں دے رکھی تھیں، متعدد انسپکٹرز نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ بھی لے لی تھی۔

سنٹرل ریجن کے کلکٹرز نے ایک سو باسٹھ سپرانٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرانٹنڈنٹس، انسپکٹرز، سپاہیوں اور ڈرائیورز کے تقرروتبادلہ کی تجاویز مرتب کرکے بورڈ کو بھجوادی تھیں۔