ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انرجی سیکٹرکو دوسری جنگ عظیم کےبعدسب سےبڑا جھٹکا

انرجی سیکٹرکو دوسری جنگ عظیم کےبعدسب سےبڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کروناکی تباہ کاریاں جاری,انرجی سیکٹرکودوسری جنگ عظیم کےبعدسب سےبڑا جھٹکالگ گیا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کےمطابق اس سال انرجی کی ڈیمانڈمیں چھ فیصد تک کمی دیکھی جارہی ہے۔

کروناکا ایک اوروار,انرجی سیکٹرکابھی ستیاناس کردیا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کاکہنا ہےاس سال انرجی کی ڈیمانڈمیں جتنی کمی ہورہی ہے،اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔رپورٹ کے مطابق کوئلےکی طلب میں سب سے زیادہ 8فیصدتک کمی ہوئی ہے۔اس کےبعدخام تیل کانمبرہے۔تیل کی تقریباً60 فیصد ڈیمانڈزمینی اورہوائی ٹرانسپورٹ بند ہیں۔مارچ میں خام تیل کی ڈیمانڈمیں1 کروڑ8 لاکھ بیرل یومیہ اوراپریل میں 2 کروڑ 90 لاکھ بیرل یومیہ کمی رکارڈ کی گئی۔صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پورےسال کےدوران5 فیصدتک کمی کاخدشہ ہے۔
گیس کی طلب میں مسلسل دس سال کے اضافے کے بعد اس سال پہلی مرتبہ کمی دیکھی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ریونیو میں اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 کھرب ڈالرکی کمی ہوگی۔سال کی پہلی سہ ماہی میں انرجی کی ڈیمانڈ میں 3.8 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔

 کورونا نےپوری دنیا کی معی‍شت کی دھجیاں اڑا دی ہیں,سال 2020 کی پہلی سہ ماہی عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، کورونا وائرس کے خوف سے صنعتیں بند، اسٹاک مارکیٹوں میں شئیرز کی مجموعی مالیت کھربوں ڈالر کم ہو گئی.

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا بے قابو ہو چکا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی، 32لاکھ 32 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔میکسیکو میں مزید 161، روس میں 101برازیل،بیلجیئم میں 93آسٹریلیا اور پاناما میں 2،2 اموات, امریکا میں مزید تیرہ ہلاکتیں ،تعداد 61 ہزار 669 ہو گئی.
پاکستان میں کورونا کا وار نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا ،مجموعی تعداد 346 ہو گئی۔ دوسری جانب مزید 717 نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 15ہزار 759 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6061 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا 2313 اور اسلام آباد میں 313 متاثر ہويے۔