سکولوں کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں گھپلوں کا انکشاف

30 Apr, 2020 | 05:23 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے سکولوں سے ادا شدہ بجلی کے بلوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا نوٹس لے لیا۔ پی ایم آئی یو نے سکولوں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تفصیلات مانگ لیں۔

بجلی کے بلوں کی تفصیلات اگست 2019 سے مارچ 2020 تک فراہم کرنا ہونگی۔ دس ماہ میں ٹوٹل کتنا بل ادا کیا گیا، تفصیل کے ساتھ بتانا ہوگا۔

پنجاب کے تمام سکولوں کو 3 روز میں بجلی کے بلوں کی ٹوٹل رقم کی معلومات فراہم کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ہیرا پھیری کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایم آئی کو مئی کے پہلے ہفتہ میں کتابیں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پہنچانے کی ہدایت کردی۔ کتابوں کی تقسیم کیلئے ٹرانسپورٹ تمام تر ایکٹویٹی مئی کے پہلے ہفتہ میں کرلی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مئی کے دوسرے ہفتہ میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپنے اپنے اضلاع کے وئیرہاوسز میں کتابیں رکھوائیں گے۔کتابوں کی ترسیل کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنایا جائےگا۔ 

مزیدخبریں