کورونا وائرس:وکلا امداد کیلئے اہل،کلرک محروم

30 Apr, 2020 | 04:38 PM

Azhar Thiraj

یاور ذوالفقار : کورونا وائرس خدشات،متاثرین کے لیےحکومتی امداد میں وکلا کےکلرکس نظر انداز، ہائیکورٹ کلرکس ایسوسی ایشن نےحکومت سےامداد کی اپیل کردی۔

ہائیکورٹ کلرکس بار نےحکومت سے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کرنےکا مطالبہ کر دیا،صدر ہائیکورٹ کلرکس ایسوسی ایشن اسحاق بٹ کا کہنا تھا کہ کیسز کی بندش سےسفید پوش کلرکس کی بڑی تعداد مالی مشکلات کا شکار ہیں،حکومت کی جانب سے کلرکس کو نظر انداز کیاگیا ہے،سابق نائب صدر شیخ لطیف نےکہا کہ کلرکس ہائیکورٹ کا اہم حصہ ہیں،،کیسیزکی تیاری میں وکلاء کی مدد کرتےہیں،افسوس ہے کہ کلرکس حکومتی سہولیات سے محروم ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار کےپانچ ہزار سے زائد ممبران ہیں،کورونا کی وجہ سے اکثر بے روزگار ہوگئے ہیں،انہوں نےحکومت سےاپیل کی ہےکہ اس مشکل گھڑی میں کلرک بار ایسوسی ایشن کےلیےفنڈ مختص کیا جائے،اس موقع پر عاشق علی،ریاض شاہد،اے ڈی ناصر،ذاکر صہیب اورمیاں غلام رسول سمیت دیگربھی موجود تھے۔

دوسری جانب سیشن کورٹ، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عامر کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے ملزم کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لیے چار مئی کو طلب کرلیا


ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس پر سماعت کی،ملزم کو کرونا وائرس کے باعث پیش نہ کیا جاسکا، سرکاوری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے حقیقی چچا امتیاز کو قتل کیا تھا اور وارادت کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

 یاد رہے ملک میں   کورونا وائرس سے  اب تک   ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔   کورونا وائرس کے اس پھیلائو کوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں۔

مزیدخبریں