سعید احمد سعید: چیف پرسانل آفیسر ریلوے کی نااہلی یا ملی بھگت، ریزرویشن سپروائزر کیلئے سینارٹی لسٹ میں آخر والے امیدواروں کو پرموشن دینے کیلئے ڈی پی سی لسٹ تیار، پرسانل برانچ کی من پسند افراد کو نوازنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔
ریزرویشن سپروائزر کی ڈی پی سی میں بہت بڑی ناانصافی سامنے آ گئی، ذرائع کے مطابق قانون سے ہٹ کر سفارش کی بنیاد پر من پسند افراد کو ریزرویشن سپروائزر کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پرسانل برانچ نے سنیارٹی لسٹ میں آخری نمبرز پر آنیوالے انکوائری کلرکلس کو ریزرویشن سپروائزر بنانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، 15 سال سینئر افراد کی بجائے جونیئر افراد کو ڈی پی سی کیلئے نامزد کر دیاگیا ہے۔
ڈی پی سی لسٹ کے مطابق 9 افراد کو گریڈ 12 میں ریزرویشن سپروائزر کےطورپرترقی دینے کیلئے لسٹ مرتب کر لی گئی ہے اور حتمی منظوری کیلئے تبادلوں کی بھی تیاری ہوچکی ہے ،جبکہ دوسری جانب 2010 اور 2018 میں سنیارٹی لسٹ میں نام کے حامل افراد جن میں سینئر انکوائری کلرک محمد رشید، مہوش منور، عظمت کو ترقی دینے میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف پرسانل آفیسر ریلوے سفیان ڈوگر سنیارٹی پالیسی اور میرٹ کو نظر انداز کرکے افسران بالا کو خوش کرنے کیلئے من پسند ترقیاں کر رہے ہیں۔