ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون:سامان کے بہانے بیٹا دلہن لے آیا

لاک ڈائون:سامان کے بہانے بیٹا دلہن لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون ہے ،اس لاک ڈائون میں لوگ گھروں میں بند ہیں، تعلیمی ادارے،  کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں،اس لاک ڈائون میں دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کے پولیس اسٹیشن پر خاتون نے جاکر شکایت کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن میں گروسری(سودا سلف) خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ جب واپس گھر آیا تو اپنی بیوی کو ساتھ لایا۔ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔

دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو نے پولیس کو بتایا کہ میں نے دو ماہ پہلے  شادی کی تھی مجھے پتا تھا ماں راضی نہیں ہوگی اس لیے بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا پھر کچھ دن دوست کے گھر پر رکھا  تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہا اس لیے گروسری  کے بہانے گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ ہی لے آیا۔


نوجوان نے مزید کہا کہ ہمیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا کیونکہ اس وقت گواہ نہیں تھے، دوبارہ سوچا ہے کہ شادی کا سرٹیفکیٹ لینے جاؤں گا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث نہیں جا سکا ہوں۔ بعدازاں پولیس نے گڈو کو بیوی کے ساتھ والدہ کے گھر پر رہنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی ایک ہزار سے زائد ہے۔مریض روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، بھارت میں ابھی لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer