0سٹی42: پاکستان کے سابق بیٹسمین یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے ، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق بیٹسمین یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے ، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی جیسے وکیل ہائی پروفائل کیس لے کر اپنا نام بناتے ہیں۔
دوسری جانب وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا، ایڈووکیٹ یاور زوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، نوٹس میں کہا گیا کہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا کی تضحیک کی ہے، شعیب اختر کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، شعیب اختر کے بیان سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، شعیب اختر نے اپنی گفتگو میں وکلا برادری کی توہین کی ہے۔