شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا لیگل نوٹس جاری

30 Apr, 2020 | 12:38 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سابق فاسٹ باولر شعیب اختر وکلا کے نشانے پر اگئے، وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا، ایڈووکیٹ یاور زوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ   شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا کی تضحیک کی ہے، شعیب اختر کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، شعیب اختر کے بیان سے وکلا کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، شعیب اختر نے اپنی گفتگو میں وکلا برادری کی توہین کی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ   شعیب اختر نے چودہ روز میں وکلا سے معافی مانگیں، شعیب اختر نے وکلا برادری سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 سابق کپتان یونس خان بھی شعیب اختر  کی حمایت میں میدان میں آگئے

 قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر  کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے, یونس خان کا  کہنا ہے کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا  کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

 یاد  رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا  کہ  پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی جیسے وکیل ہائی پروفائل کیس لے کر اپنا نام بناتے ہیں۔

مزیدخبریں