ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازم سے معمولی تلخ کلامی دکاندار کی جان لے گئی

ملازم سے معمولی تلخ کلامی دکاندار کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) والٹن روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر ملازم نے فائرنگ کرکے دکان مالک کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق شہزاد نامی شہری کی والٹن روڈ پر پینٹ کی دکان تھی، شہزاد کی اپنے ملازم کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملازم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ شہزاد کو 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دکان میں موجود گاہک کو بھی دو گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 دکان کے مالک شہزاد کے لواحقین کی جانب سے فیکٹری ایریا تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے مگر ملزم تاحال فرار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔