( جنید ریاض ) چھوٹے بچے اب سکولوں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلیں گے بھی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای لرننگ اپلیکیشن میں جماعت اول تا سوئم کے لیے کتابوں کے ساتھ دلچسپ گیمز کا بھی اجراء کر دیا گیا۔
کلاس اول سے سوئم کے طلبا کے لئے خوشخبری، ای لرننگ اپلیکیشن میں بچوں کے لیے کتابوں کے ساتھ دلچسپ گیمز کا بھی اجراء کردیا گیا۔ اس سے قبل سکولوں میں ڈیجیٹل بورڈز کی مدد سے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ ای لرننگ اپلیکیشن سے طلباء کو ریاضی اور سائنس کے مضامین پڑھائےجاتے تھے۔ اب اس میں پرائمری کلاسز کی دلچسپی کے لیے گیمز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ ای لرننگ میں گیمز کا فیچر شامل ہونے سے طلبا کی پڑھائی میں دلچسپی بڑھے گی۔