ایل ڈی اے ہارٹیکلچر کے فنڈز ہڑپ کر گیا

30 Apr, 2019 | 04:35 PM

Sughra Afzal

(درنایاب)   ایل ڈی اے نے پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ میں ایک فیصد ہارٹیکلچر کے لئے مختص فنڈ زخود ہڑپ کر لیے، پی ایچ اے نے فنڈز نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے جاوید حامد نے ڈی جی پی ایچ اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ منصوبے کے ایک ارب ستر کروڑ کے فنڈز میں ایک فیصد مختص  فنڈز ایل ڈی اے نے پی ایچ اے کو دینے کی بجائے خود استعمال کیے، چیف انجنئیر ٹیپا ایک کروڑ ستر لاکھ کا فنڈ پی ایچ اے کو دینے کا پابند تھا، پی ایچ اے کو فنڈز دینے کی بجائے ٹرخایا جارہا ہے، پی ایچ اے فنڈز کا تقاضا گزشتہ سال نومبر سے کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے ارینہ پر پرائیویٹ بندوں سے پلانٹیشن کا کام کرایا، حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق تعمیراتی منصوبوں کا ایک فیصد ہارٹیکلچر کے لئے متعلقہ ادارے کو دینا لازم ہے لیکن ایل ڈی اے نے پرائیویٹ بندوں کو نوازنے کے لئے رولز کو بائی پاس کیا۔

پی ایچ اے نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تیسری چٹھی ارسال کردی۔

مزیدخبریں