ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کوخوشخبری سنا دی

محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کوخوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑی مالکان کیلئے اچھی خبر، محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد سمارٹ کارڈ کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا، سمارٹ کارڈ کی تیاری اور ڈلیوری کیلئے نئےایس او پیز بھی تیار کر لیے گئے۔

ایک ماہ قبل رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر کمپنی نے سمارٹ کارڈ کی پرنٹنگ روک دی تھی جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کارڈز التوا کا شکار ہوگئے تھے، محکمہ ایکسائز نے رقم کی ادائیگی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی تھی کہ صرف خزانے میں سربراہ کی تبدیلی کی وجہ سے رقم کمپنی کو منتقل نہیں کی جارہی جس کی تبدیلی کیلئے منظوری دی جائے۔

گزشتہ روز ترامیم کے بعد کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد 20 کروڑ کی رقم چند روز میں ادا کر دی جائے گی، اب کارڈز کو بھجوانے کیلئے محکمہ ایکسائز نے نئے ایس او پیز بھی تیار کرلیے ہیں، جس کے مطابق اب سمارٹ کارڈ دفاتر میں بھجوانے کی بجائے کورئیر کمپنی کو بھجوائے جائیں گے۔

غلط ایڈریس والے سمارٹ کارڈ کورئیر کمپنی ضلعی دفاتر میں واپس بھجوائےگی، واپسی والے سمارٹ کارڈز کی رپورٹ روزانہ تیار کی جائےگی جبکہ اس سے پہلے کورئیر کمپنی کو ڈائریکٹ کارڈز بھجوانے کی بجائے دفاتر میں بھجوائے جارہے تھے جہاں سے شہری خود وصول کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer