ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازاروں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سٹالز لگیں گے

رمضان بازاروں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سٹالز لگیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی زیر صدارت  اجلاس ہوا جس میں رمضان بازاروں میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سٹالز لگانے کی تیاریوں اور رعایتی نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور رمضان بازاروں کے کوآرڈی نیٹرز کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، شہرمیں لگنے والے30 رمضان بازاروں میں 29 نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی، صوفی بیوریج 15 فیصد، لائف اسٹائل انٹرنیشنل 15 فیصد، آفتاب قرشی 20 فیصد، قرشی انڈسٹریز 10 فیصد، گورمے فوڈز 10 فیصد، میزان بیوریج 10 فیصد، شیزان انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ 10 فیصد، وائٹ انڈسٹریز 20 فیصد، اوپل فارما 15 فیصد، کسان آئل اینڈ گھی 10 فیصد، ورسٹائل ہربل فارما پرائیویٹ لمیٹیڈ 15 فیصد، ہمدرد پاکستان 10 فیصد، سویبا عنانی انڈسٹری 20 فیصد، مرحبا لیبارٹری 15 فیصد اپنی اشیاء پر رعایت دے گی۔

 حبیب آئل 05 فیصد، آرسی کولا بیوریج 10 فیصد، کشمیر بناسپتی 12 فیصد، دیوان فوڈز 10 فیصد، سکس بی فوڈز انڈسٹریز 20 فیصد، مشتاق ہربل فارما 15 فیصد، سمارٹ فوڈز 15 فیصد، الحلال انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹیڈ 10 فیصد، اورنج فوڈز 15 فیصد، میچلز فوڈ 10 فیصد، نیسلے پاکستان لمیٹیڈ 10 فیصد اورصوفی فروزن فوڈ اپنی اشیاء پر 20 فیصد رعایت دے گی، اجلاس میں ڈی او فوڈ (ایم سی ایل)، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اور نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer