حکومت کا کسانوں کو انصاف کارڈز فراہم کرنے کا فیصلہ

30 Apr, 2019 | 10:51 AM

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے کسانوں کو آسان شرح سود پر قرض فراہم کرنے کیلئے انصاف کارڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بینک کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کسانوں کو آسان شرح سود پر فصل بونے کے لئے قرض فراہم کرنے کا پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت کسانوں کو اے ٹی ایم کارڈز فراہم کیے جائیں گے اور کسان کسی بھی اے ٹی ایم کی مشین میں انصاف کارڈ کے ذریعے رقم حاصل کر سکیں گے۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ یہ سہولت پنجاب بھر کے تمام کسانوں کو بلا امتیاز دی جائے گی.

مزیدخبریں