لیگی رہنماؤں کا لوکل گورنمنٹ بل کی مخالفت کا اعلان

30 Apr, 2019 | 12:12 AM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) مسلم لیگ ( ن) نے لوکل گورنمنٹ بل کی بھرپور مخالفت کا اعلان کر دیا، لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت تمام رولز کو بلڈوز کرکے عجلت میں نیا بلدیاتی قانون پاس کروانا چاہتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں خواجہ عمران نذیر، ملک احمد خان، ملک ندیم کامران اور سائرہ افضل تاڑڑ کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ باعث تشویش نہیں ہو سکتا کہ اپوزیشن نقطہ اٹھا رہی ہے کہ پولیس کو تحریک انصاف کے غنڈوں سے بازیاب کروایا جائے، پولیس تھانوں پر ایم پی ایز اور ایم این ایز دھاوا بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، حکومت عجلت میں لوکل گورنمنٹ بل تمام رولز کو بلڈوز کر کے ایوان سے منظور کروانا چاہتی ہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو لوکل گورنمنٹ بل کی کاپی دینا مناسب سمجھا اور نہ ہی ترامیم کے لئے ہمیں کوئی وقت دیا گیا۔ ہم اس بل کی بھرپور مخالفت کریں گے، حکومت اور اپوزیشن میں صرف پانچ ممبران کا فرق ہے۔

مزیدخبریں