سٹی42 :غربت میں پسے عوام پر ایک کے بعد ایک بم گرانے میں حکومت وقت کوشاں، بجٹ میں ٹیکسوں کا اتنا بڑا گراف ہاتھوں میں تھمانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
سٹی42 نیوز کے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کی حکومت نے سمری منظور کر لی ہے۔پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 70 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 41 فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت87 روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی۔
اس نیوز کو ضرور پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
حکومت کی جانب سے غربت میں پسے ہوئے عوام پر رحم کرنے کے بجائے سمری مںظور کر لی گئی جو بہت بڑا ظلم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو جاتے ہوئے ملک و قوم کے ساتھ بھلا کر کے جانا چاہیے نہ کہ مہنگائی کے پہاڑ گرا کے جانے چاہئیں۔