وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں:میئرلاہور

30 Apr, 2018 | 11:08 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد: میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے ملاقات کی، این اےایک سو چھتیس کی یونین کونسلز کی ترقیاتی اسکیموں اورمسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاویدسے ملاقات کی۔ اس موقع پر این اے 136 کی یونین کونسلز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رائے ونڈ سٹی میں تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میئر لاہور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ڈویلپمنٹ پیکج کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

میئر لاہور نے ملک افضل کھوکھر کی نشاندہی پر مراکہ کی یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کی فوری فراہمی کی یقین دہانی کرائی جبکہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل پر ملک افضل کھوکھرنے میئرلاہور کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں