آئندہ الیکشن میں کسی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے: راناثناء اللہ

30 Apr, 2018 | 09:36 PM

عطاءسبحانی
Read more!

وقار گھمن:صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی، پی ٹی آئی لوٹوں ایجنسیوں کے ایجنٹوں کی جماعت بن چکی ہے، بڑے لوٹوں کا مقابلہ نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کرینگے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ 2011 کے جلسے اور کل کے جلسے میں بہت فرق تھا، جلسے میں موجود خواتین کے ٹھمکے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔ سٹیج پر صرف لوٹے ہی لوٹے نظر آرہے تھے، لوٹوں کا بھرپور پیچھا کرینگے۔ موجودہ اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے جبکہ اپوزیشن کورم کی نشاندہی کرنے کے علاوہ کوئی کام نہ کر سکی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبے بنانے میں کردار ادا کرے گی، آنے والے الیکشن میں کسی سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، حکومت پنجاب 4 ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں