گورنمنٹ ایم اے او کالج میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

30 Apr, 2018 | 09:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان الیاس:گورنمنٹ ایم اے او کالج میں ٹریفک آگاہی لیکچر کا اہتمام ، ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلباء کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ دی گئی۔

سی ٹی او رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر روڈ سیفٹی ایجوکیشن کےتحت شہر بھر میں آگاہی لیکچرز اور سمینارز کرائے جا رہے ہیں، گورنمنٹ ایم اے او کالج میں آگاہی لیکچر کے دوران ایس پی ٹریفک آصف صدیق اور انسپکٹر نازیہ باقرنے شرکت کی، طلباء کو بتایا گیا کہ رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل ایم اےاو کالج ظفر جمال نے ایس پی ٹریفک آصف صدیق کو اعزازی شیلڈ پیش کی، آصف صدیق کا کہنا تھاکہ آگاہی سیمینار کے ذریعے شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں