گردہ ٹرانسپلانٹ سیکنڈل میں ملوث ملزم خرم نے رہائی کا مطالبہ کردیا

30 Apr, 2018 | 04:14 PM

رانا جبران
Read more!

جمال الدین: گردہ ٹرانسپلانٹ سیکنڈل میں گرفتار ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت کی سماعت، عدالت نے سماعت دس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے ملزم کیخلاف مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی عدالت کے ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا وہ بے گناہ ہے گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل میں ملوث نہیں، ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے اتوار کے روز بھی عدالت لگالی ، سائلین کی فریادیں سنیں

 ایف ائی اے کی جانب سے درج مقدمہ کے مطابق ملزم گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کے کاروبار میں ملوث ہے، اور ابراہیم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی معاونت کرتا تھا۔ عدالت نے ایف ائی اے کے تفتیشی افسر سے ملزم خرم سلیم سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس مئی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں