ڈولفن پولیس کی بڑی کارروائی

30 Apr, 2018 | 04:13 PM

عرفان ملک: اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ ، ڈولفن سکواڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا ۔  پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چند گھنٹوں میں تین وارداتیں کیں ۔
اقبال ٹاون راوی بلاک میں ڈاکووں نے شہری سےگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی، ڈاکو اسی موٹر سائیکل پر مزید دووارداتیں کر نے کے بعد فرار ہو رہے تھے، اس دوران ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے انہیں راوی بلاک میں روک لیا ، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی ، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوسیموئیل زخمی ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف "میں" تھا: شہباز شریف
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈاکو دودھ فروش کو اسلحے کے زور پرڈھال بنانا چاہ رہا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔ 

پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے گرفتارساتھی خالدسےتفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں