ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق نے الیکشن لڑنے کیلئے حلقے چُن لیے

 خواجہ سعد رفیق نے الیکشن لڑنے کیلئے حلقے چُن لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: الیکشن 2018ء کی تیاریاں، لیگی وزراء نے حکمت عملی تیارکرلی، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق جہاں نئی حلقہ بندیوں کے بعد دوحلقوں این اے ایک سوانتیس اوراین اے ایک سواکتیس سے متحرک ہوگئے، وہیں اپنےامیدواروں کا چناؤ بھی کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے انتخابی مہم کے حوالے سے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد شہر میں مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے ایک سواکتیس سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پربھی وہ الیکشن لڑیں  گے۔

پڑھنا مت بھولئے:  لاہور کیلئے بری خبر، آل گڈز ٹرانسپورٹ نے شہر کو بند کرنے کا اعلان کردیا

خواجہ سعدرفیق نےاپنےحلقہ سے ارکان اسمبلی  کے حوالےسے بھی ایم پی اے چودھری یاسین سوہل کو پی پی 162 اورمیاں نصیراحمد کو پی پی ایک سوتریسٹھ سے الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  وقت ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا:عمران خان

خواجہ سعدرفیق نے اپنے بھائی صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کوبھی این اے 129 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلےمیں انتخابی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے نے کہا تھا کہ جہاں سے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن لڑیں گے وہ ان کےمقابلے میں وہاں سے الیکشن لڑیں  گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: انتخابات2018، جماعت اسلامی نے امیدواروں کے نام جاری کردئیے