نبیل ملک: اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرطیارہ پارک کرنے کی جگہ کم ہونے پرپی آئی اے کی کراچی سے اسلام آبادجانے والی پروازکولاہوراتارلیاگیا۔مسافروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق کراچی سےاسلام آباد جانے والی پرواز پی کےتین صفر صفر کی منزل تبدیل کر کے اسلام آباد کی بجائے لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا تو مسافروں نے عملے سےتلخ کلامی شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو بے وقوف بناناعمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے: ترجمان پنجاب حکومت
ذرائع کے مطابق پرواز کو اس لیےاسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ نہیں کرایا گیا کیونکہ وہاں پہلے سے موجود جہازوں کی وجہ سے مزید طیارے پارک کرنے کی جگہ کم پڑ گئی ۔دوسری جانب سول ایوی ایشن انتظامیہ نےپرواز کےمسافروں کو جہاز سےنکال کر لاؤنج منتقل کرنےکی تجویز کو بھی رد کر دیا جس سےصورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ، اس دوران ممکنہ ہنگامہ آرائی پرقابو پانے کے لیے اےایس ایف کمانڈوز بھی الرٹ رہے۔
پی اے ذرائع کےمطابق اسی پرواز میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری بھی سفر کر رہی تھیں جنہیں تاخیر سےمشکلات کا سامنا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد ایئرپورٹ سےکلئیرنس ملنے کےبعد پرواز کو لاہور سے اسلام آباد بھجوایا گیا تو مسافروں سمیت ڈیوٹی عملے نےسکھ کا سانس لیا ۔