قوم کو بے وقوف بناناعمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

30 Apr, 2018 | 12:46 PM

Read more!

عثمان خان: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان اورصوبائی وزیراوقاف زعیم قادری نے کہا ہے کہ قوم کو بے وقوف بناناعمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،انتخابات میں باتوں پرنہیں،کارکردگی پر ووٹ ملیں گے۔
ڈی جی پی آرمیں صوبائی وزیراوقاف زعیم قادری کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نےپریس کانفرنس کی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک کوئی قانون اہمیت نہیں رکھتا،کے پی کے میں 25لاکھ بچےتاحال سکولوں سے باہر ہیں، وہاں اُنہیں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سے کس نے روکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف "میں" تھا: شہباز شریف
صوبائی وزیر زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گیارہ نکات پرن لیگ پہلے ہی بہت کام کرچکی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں 16ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کرچکی ہیں، جبکہ پنجاب میں تعلیم پر بجٹ کا 43 فیصد خرچ کیا جارہا ہے، جو پنجاب حکومت کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے۔
ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے،عوام سمجھدار ہے، جوکہ ووٹ کا درست استعمال جانتے ہیں۔
 


مزیدخبریں