ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پرائیویٹ سکولوں پر چھاپے

30 Apr, 2018 | 12:08 PM

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مختلف پرائیویٹ سکولوں پر چھاپے ، شکایات سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے سینکڑوں نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ، ڈی ای او سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ شکایت سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے 100 سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شکایات سیل کا نمبر درج نہ کرنے والے 100 نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ مذکورہ سکولوں میں لاہور گرائمر سکول ، دی ارقم سکول ، چیف ہائی سکول، لرن ٹو لیڈ ، کنزالایمان ، الباسط فاونڈیشن ، گلبرگ فاطمہ فاونڈیشن ،شاہین کنڈرگارڈن، اقراء سکول، ایس ٹی پیٹر سکول ،ذکاء ہائی سکول، علی گڑھ سکول ، امریکن لائسٹف ، ایپکس گرائمر اور سکلز سکول شامل ہیں۔

ڈی ای او ملک احسان کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز کے بعد بھی عدلتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں نجی سکولوں کو اپنے دائرہ کار میں لانے کیلئے ڈپٹی ڈی ای اوز پر مشتمل 50 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

مزیدخبریں