ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف "میں" تھا: شہباز شریف

خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد کہتے ہیں کہ عمران خان کی تقریر کا متن صرف " میں" تھا۔ میں ہوں تو سب کچھ ممکن ہے میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔

شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  جو شخص بائیس سال سے اپنی تقریر کو نہ بدل سکا وہ ملک کی تقدیر کیسے بدلے گا؟ ہمارا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔

انھوں نے کہا 5 سال صوبائی حکومت کرنے کے بعد شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ کی باتیں کریں گے تو سمجھ لو شکست آپ کا مقدر بن چکی ہے۔

انہوں نے عمران خان سے سوال بھی کرلیا کہ کے پی کے میں احتساب کا نظام کیوں بند رکھا؟ وہاں تعلیمی نظام کو کیوں نہیں بدلا؟ نئے کیوں نہیں بنائے؟زرعی ایمرجنسی کیوں نافذ نہیں کی؟ ہائیڈرو بجلی گھر کیوں قائم نہ کیے؟

یہ بھی پڑھیں: وقت ثابت کرے گا کہ پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا:عمران خان

شہباز شریف  نے شوگر مافیا سے متعلق کہا کہ شوگر مافیا میں شوگر کنگ جہانگیر ترین بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست ملک و قوم کی خدمت  کرنا ہے ،ہم نے تعمیروترقی کے منصوبوں کو معیاراوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، قوم کو اندھیروں اورمشکلات سےنکالا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔