سٹی42: دوسری شادی کرنے کی سزا دینے کے لئے خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔
دوسری شادی کرنے والے سابق شوہر کے گھر کو جلا کر خاکستر کر دینے کا واقعہ گوجرانوالہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عدنان نے تین سال پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ تین سال سے وہ اکیلا زندگی گزار رہا تھا۔ کل اس نے دوسری شادی کی، آج رات اس کی دوسری شادی کا ولیمہ تھا۔
اس دوسری شادی کی اطلاع سابق بیوی کو ہوئی تو وہ مشتعل ہو گئین اور سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ خاتون نے اپنی بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔