پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

29 Sep, 2024 | 11:08 PM

 زین  مدنی : پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا
مہمان خصوصی صدر(ن)لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے حلف لیا،شہزاد رفیق نے چیئرمین اور صفدر ملک نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھایا،ایگزیکٹو ممبران میں رابعہ حسن،مسعود بٹ،محمد سلیم،عارف ملک ، حاجی محمد شفیق چودھری، عبدالولی خان نے حلف اٹھایا،سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا کو دو سالہ کارکردگی پر شیلڈ دی گئی،مہر اشتیاق نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو شیلڈز دیں،ارشد علی واڑئچ، نعیم اشرف رانا اور ایم ندیم نواز کو شیلڈز دی گئیں
تقریب میں سینئر اداکار مصطفی قریشی،سید نور،چودھری محمد اجمل ،میاں امجد فرزند،عزیز جہانگیری،سہیل ملک،ذوالفقار علی مانا،چودھری اعجاز ،کامران یونس ،ملک احسان،چودھری سلیم سرور جوڑا،افروز خان ،طیب خان ،ارشد واڑئچ ،ایم خالد،محمد اعظم،چودھری جاوید واڑئچ،ممتاز شبیر،صفدر خان، حافظ راشد سمیت دیگر نے شرکت کی 

مزیدخبریں