پاکستان کے شہری بیروت سے واپس آنا چاہتے ہیں، راستہ دستیاب نہیں

29 Sep, 2024 | 10:37 PM

سٹی42:  لبنان کی کشیدہ صورتحال میں انٹرنیشنل فلائٹس بند ہونے کے بعد بیروت میں موجود  کئی پاکستانی خاندان  واپسی کے لئے پریشان ہیں۔

بیروت میں موجود  ایک فیملی کے ارکان نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ  بیروت سے شام جانے والا راستہ غیر محفوظ ہے،لبنان سے نکلنے  والا  زمینی راستہ بند ہوچکا ہے، پروازیں بند ہوچکی ہیں۔ حکومت سے اپیل ہےکہ لبنان سے انخلا کے لیے خصوصی پروازوں کا  بندوبست کیا جائے۔

لبنان  میں موجود پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک ماہ  سے کہہ رہے ہیں کہ اس حوالے سے ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔

لبنان کی کشیدہ صورتحال میں کئی پاکستانی خاندان بھی بیروت میں پھنس گئے ہیں۔

 پاکستان لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئےکھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ 
 اس دوران ہی  پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی کی مذمت کرتا ہے، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا قتل خطے کے عدم استحکام میں بڑا اضافہ ہے۔

مزیدخبریں