جشن عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سےپہلوانوں کا دنگل

29 Sep, 2024 | 08:29 PM

 شہباز علی : جشن عیدمیلادالنبیؐ کی مناسبت سےطاری پہلوان کےاکھاڑےمیں دنگل ہوا۔جس میں 40 کشتیاں  لڑی گئیں 
صدرلاہورریسلنگ ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالاپہلوان نے دنگل کی نگرانی کی۔دنگل میں پہنچنے پر کالا پہلوان اور ندیم پہلوان کا شاندار استقبال کیاگیا،طاری پہلوان نے کالا پہلوان اور ندیم پہلوان کا استقبال کیا،طاری پہلوان کےاکھاڑےمیں ہونیوالےدنگل میں 40 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں،گونگا پہلوان، سخی پہلوان، حمزہ پہلوان نے اپنی کشتیاں جیت لیں،حسن پہلوان، حافظ جھارا پہلوان اور مٹھو پہلوان نےبھی اپنی کشتیاں جیت لیں
کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام سے نوازا۔مہر محمد فیاض حق باہو ٹریڈرز والوں کی دنگل میں خصوصی شرکت کی،عادل بٹ، جہان خان، خلیفہ مٹھو، سونا چاندی، اعظم خان نےمعاونت کی،وحید پہلوان، گوشی پہلوان،مٹھو پہلوان، قربان پہلوان ،جانی پہلوان،شہزاد مغل،بھولا سجن،مٹھو کوچ واپڈا،احمد قصائی نے معاونت کی
شبیر مغل، نومی پہلوان، عارف پچار،عدنان ٹائراں،حسن پہلوان ،چودھری مرتضیٰ،چودھری رشید شاہدرہ والے،طاری پہلوان شاہدرہ والے نے شرکت کی 
مہراکرم عرف کالاپہلوان نے کہا ربیع الاوّل میں چار دنگل کرائے ہیں، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ منشیات چھوڑو پہلوانی کرو، 

مزیدخبریں