چائے کے شوقین  بچ گئے 

29 Sep, 2024 | 08:15 PM

کلیم اختر: چائے کے شوقین افراد کی صحت کی حفاظت کے لیے  پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی ،جعلسازی میں ملوث یونٹ بند کردیا، مقدمہ درج کرکے  3ملزم گرفتار کرلیے ۔
100کارٹن تیار جعلی پتی، 8بوریاں کھلی پتی، خالی بوریاں، رول راڈ اور 200 کارٹن جعلی پیکنگ ضبط کرلی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا موچی گیٹ ایریا میں کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ استعمال شدہ پتی کو خشک کر کے ممنوعہ رنگ لگا کر تیار کیا جارہا تھا، مضر صحت کیمیکلز ،جعلی پتی کو معروف برانڈز کی پیکنگ لگائی جا رہی تھی،بھاری مقدار میں معروف برانڈز کے جعلی لیبل برآمد کر لیے گئے،یونٹ سے جعلی پتی اور خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا،

مزیدخبریں