حزب اللہ ہیڈکوارٹرز میں مارے جانے والے تمام اہم افراد کی فہرست سامنے آ گئی

29 Sep, 2024 | 08:06 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   جمعہ کو بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ساتھ حزب اللہ کے 20 سے زائد اہم ترین کارکن مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، بیروت کے مضافاتی علاقے دحیہ میں حزب اللہ کے زیر زمین ہیڈکوارٹر میں ہلاک ہونے والوں میں 20 اہم افراد شامل ہیں جن کے نام یہ ہیں: 

علی کرکی، حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے کمانڈر۔
ابراہیم حسین جزینی، نصراللہ کے ذاتی سیکورٹی یونٹ کے سربراہ۔
حسن نصراللہ کے مشیر سمیر توفیق دیب۔
عبد الامیر محمد سبلینی، حزب اللہ کی قوت بڑھانے کے ذمہ دار۔
علی نایف ایوب، حزب اللہ کی فائر پاور کے ذمہ دار۔
انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ جازنی اور دیب نصراللہ کے قریب ترین لوگوں میں سے تھے، اور اس طرح "حزب اللہ تنظیم اور خاص طور پر حسن نصر اللہ کے جاری کام کے بارے میں معلومات  کی تنظیم کو ترسیل کا ایک اہم ذریعہ تھے۔"

حزب اللہ کے یہ اہم  کمانڈر اور  سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بیروت میں حزب اللہ کے  مرکزی زیر زمین کمانڈ سینٹر میں جمع تھے ،جب اسرائیل نے ان پر  شدید نوعیت کا میزائل حملہ کیا۔ یہ مقام رہائشی عمارتوں کے نیچے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے قریب واقع تھا۔

مزیدخبریں