ٹال والی گلی مکہ پارک کی  سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ، سیوریج سسٹم بھی  جواب دے گیا 

29 Sep, 2024 | 07:50 PM

 ثمرہ فاطمہ : ٹال والی گلی مکہ پارک کی80 فٹ روڈ پر سہولیات کا فقدان ہے ۔ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سیوریج سسٹم  خراب ہوچکا ہے ۔
علاقہ کی متعدد گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ گلیاں ناہموار ہونے سے علاقہ مکینوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا  ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  حکمرانوں نے ووٹ لے کر علاقہ کا رخ نہیں کیا ۔ علاقے کی حالت  بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے مگر  کوئی  بھی  اس علاقے کی طرف توجہ کرنے اور شہریوں کے مسائل  حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گلیوں میں سے گزرنا محال ہوچکا ہے ۔ پتھریلی  گلیوں  کی وجہ  اکثر بزرگ ،خواتین اور بچے گر جاتے ہیں اور زخمی ہوجاتے ہیں ۔خواتین کا کہنا ہے کہ بچے  اکثر چوٹ لگوا کر گھر آتے ہیں ۔  اور موٹر سائیکل سوار بھی  ان گلیوں  سے گزرتے ہوئے گر جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں