ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کے سوا وئی راستہ نہیں: لبنانی وزیر اعظم

Najib Miqati news conference , Lebanon israel tension, Hezbollah Israel war, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے اتوار کو کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

 اتوار کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسرائیل کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر  لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا  کہ ان کے ملک کے پاس اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی راستے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران نجیب میقاتی نے کہا کہ ’ان کا ملک اسرائیل کے شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں نقل مکانی کی اب تک کی سب سے بڑی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔‘ ’یہ نقل مکانی کی سب سے بڑی  نقل مکانی بن سکتی ہے۔‘  ’اسرائیل کے حملوں سے دس لاکھ افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔‘