انگلینڈ آسٹریلیا ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے 10 اوورز میں 103 رنز

29 Sep, 2024 | 07:09 PM

سٹی42: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلی کی ٹیم نے 310 رنز کے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے پہلے دس اوورز میں 10 رنز کے متاثر کن رن ریٹ کے ساتھ 103 رنز بنائے اور ایک وکٹ گنوائی ہے۔  سات اوورز تک آسٹریلیا کا رن ریٹ  11 سے بڑھ چکا تھا۔

  آٹھویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ گرنے سے رن ریٹ نیچے آ گیا۔ ٹریوس ہیڈ نے ثانوی حیثیت سے کھیلا اور 26 گیندوں سے  31 رنز بنائے جن میں  4 چوکے  اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھی  میٹ شورٹ نے  24 گیندوں سے تیز رفتار  63 رنز بنائے، شورٹ نے  4 چوکے اور 6 چھکے مار لئے ہیں اور تیز ترین سینچری بنانے کے موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔

انگلینڈ کی اننگز

آسٹریلیا ٹور کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ مین انگلینڈ کے بیٹرز نے ابتدا تیز ترین بیٹنگ سے کی تھی لیکن وہ چوبیسویں اوور کے بعد رفتار برقرار نہ رکھ پائے۔ بعد میں وکٹیں اتنی تیزی سے گریں کہ انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور مکمل نہیں کر سکی اور دسویں وکٹ  50 ویں اوور کی دوسری گیند پر گر گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھے آغاز کے باوجود 309 رنز بنا پائی۔

برسٹل کے سیٹ یونیک سٹیڈیم میں ہو رہے آج کے میچ میں ٹاس آسٹریلیا کے کیپٹن نے جیتا تھا۔  یہ آسٹریلیا کے انگلینڈ ٹور کا آخری ون ڈے میچ ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں نے دو دو میچ جیتے اور سیریز جیتنے کا فیصلہ آج کا میچ کرے گا۔

انگلینڈ کے  بین ڈکٹ نے آج آخری ون ڈے میچ میں 91 گیندوں سے109 رنز کی اچھی سینچری بنائی۔  بین نے 13 چوکے اور  2 چھکے لگائے۔ انہوں نے ابتدا سے ہی تیز کھیلا، نصف سینچری تیز کھیلتے ہوئے بنائی، لیکن جب دوسرے اینڈ  پر وکٹیں دھڑا دھڑ گرنے لگیں تو  ان کی رنز بنانے کی رفتار ماند پڑ گئی۔  

فل سالٹ نے اوپننگ کی اور  46 رنز بنا کر گئے،   ول جیکس 4 گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔  ہیری بروک نے 72 رنز کی تباہ کن اننگز کھیلی۔  ہیل بروک نے یہ مجموعہ 52 گیندوں سے بنایا۔ انہوں نے  3 چوکے اور 7 چھکے مارے۔

بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل پایا،  25 اووروں تک انگلینڈ کا رن ریٹ 7.7 تک رہا جو ون  ڈے کرکٹ میں  ابتدائی نصف اوورز میں بہترین سے کچھ زیادہ تھا۔ نروک کے آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ بتدریج کم ہوتا گیا اور میچ کے اختتام تک چھ سے کچھ اوپر رہ گیا۔

کمیز سمتھ 6، لیان لیونگ سٹون صفر،  جیکب بیتھل13 رن بنا پائے۔ اس دوران ایک اینڈ بین نے سنبھالے رکھا تاہم    بین ڈکت 34 ویں اوور میں  ٹریوِس ہیڈ کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے کیچ پکڑ لینے پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد   برائیڈل کیرس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اولی سٹون 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پچاسویں اوور میں عادل رشید 36 پر آؤٹ ہو گئے۔ ، میتھیو پوٹس نے 6  رنز بنائے اور  ناٹ آؤٹ واپس گئے

آسٹریلیا کی باؤلنگ

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 6 اوورز اور دو گیندوں میں 42 رنز کھا کر  4 وکٹیں حال کیں، یوں وہ آسٹریلیا کی جانب سے آج کے اہم میچ میں بہترین باؤلنگ سٹیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

گلین میکسویل 10 اوورز میں 49 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔  ، ایڈم زمپا نے 10 اوورز میں 74 رنز کھا کر  2 وکٹیں لیں، ارون ہارڈی کو بھی دو وکٹیں ملیں لیکن انہیں  5 اوورز میں 38 رنز پڑے، ان کی اکانومی زمپا سے قدرے کم رہی۔  باقی چار باؤلرز کو کوئی وکٹ نہیں ملی۔

مزیدخبریں