ویب ڈیسک :مولانا فضل الرحمان پارٹی الیکشن میں اگلے 5 برس کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے ہیں ،جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری بھی بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے
مولانا فضل الرحمٰن اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل نہ ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔
مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی مولانا عطا الرحمٰن خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر منتخب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کروانے کےہدایت کی تھی ۔ جس کے بعد جے یو آئی نے انتخابات کروائے جس میں امیر اور سیکرٹری جنرل بلامقابلہ جیت گئے