ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارما انڈسٹری کیساتھ ملکر جعلی ادویات کی روک تھام کرینگے؛خواجہ عمران نذیر

فارما انڈسٹری کیساتھ ملکر جعلی ادویات کی روک تھام کرینگے؛خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری:پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ،وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک ، صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، میاں مصباح الرحمٰن ، خواجہ شاہ زیب اکرم نے شرکت کی 
فارما انڈسٹری کے مالکان کی کثیر تعدادنےتقریب میں شرکت کی، خواجہ عمران نذیر نے کہا صوبے میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، فارما انڈسٹری کیساتھ ملکر جعلی ادویات کی روک تھام کرینگے، ادویات کی قلت پر قابو پانے میں فارما انڈسٹری حکومت کا ساتھ دے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ملکی سطح پر معیاری ادویات تیار کرکے ملک کو مضبوط کرنا ہوگا،ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے فارما انڈسٹری کو سپورٹ کرینگے،

سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے بھی تقریب سے خطاب کیاتقریب میں چیئرمین پی پی ایم اے سعد جاوید اکرم سے حلف لیاگیا۔زونل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سےبھی حلف لیا اور سوویئنرز پیش کیں