سٹی42: حزب اللہ کے ایک اور سینیئر اہلکار نبیل قوق گزشتہ رات بیروت کے فضائی حملے میں مارے گئے۔
حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ اور کئی صف اول کے لیڈروں سے محروم ہونے کے بعد کل ہفتہ کے روز بیروت پر ایک اور حملہ میں حزب اللہ کے ایک اور سینئیر لیڈر نبیل قوق کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔
اسرائیل کی فوج نے آج اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سینیئر اہلکار نبیل قوق گزشتہ رات لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق، قوق حزب اللہ کے "پریونٹیو سیکورٹی یونٹ" کے کمانڈر اور تنظیم کی مرکزی کونسل کےسینئر رکن تھے۔
نبیل قوق کو حزب اللہ کی قیادت کے قریب سمجھا جاتا تھا، اور وہ اسرائیل کے ساتھ ایک سال سے جاری جنگ میں حملوں میں براہ راست شریک تھے۔
حزب اللہ کی تصدیق
بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے بیروت میں ہفتہ کے روز ہونے والے ہوائی حملے میں اپنے سینئیر رہنما نبیل قوق کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
حزب اللہ اس واقعہ کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
آئی ڈی ایف نے گذشتہ رات حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن قوق پر حملہ کیا اور آج اتوار کی صبح اس کی تصدیق کی۔