لاہور میں 269 ٹریفک حادثات، 292 افراد زخمی

29 Sep, 2024 | 04:57 PM

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔  

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 292 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 91 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 201 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں