قومی ہیرو ارشد ندیم کو میراتھن برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا

29 Sep, 2024 | 04:43 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کے اتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم کو میراتھن برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ۔ 

میاں چنوں میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ارشد ندیم پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخآری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک بھی سٹیج پر پہنچ گئے ۔ 

 ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں شکریہ ادا کرتا ہوں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جو ہمارے گاؤں میں آئے ہیں، میں تمام مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے میڈل جیتا تھا بہت خوشی ہوئی۔ جب میں کراچی گیا تھا تو گورنر سندھ نے مجھے بہت عزت دی تھی، کامران ٹیسوری جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں ۔ 

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کے ساتھ ایم او یو سائن کیا۔ ارشد ندیم کو میراتھن برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ۔ 

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لئے بحثیت گورنر سندھ میاں چنوں آنا باعث فخر ہے، میاں چنوں کے گاؤں نے ایک ایسے سپوت کو جنم دیا جس نے پاکستان کا نام دنیا کے چپے چپے میں روشن کر دیا ہے۔ دنیا کا ہر سربراہ ارشد ندیم کو ملنا چاہتا ہے۔ ارشد ندیم جب کراچی آئے تو ہمیں پتہ چلا کہ سادہ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم کو پاکستان نے عزت دی،  آج بھی ارشد ندیم اپنے گاؤں میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔ جب کراچی بھی آئے اپنے والد بھائیوں اور دوستوں کو لیکر آئے،  ارشد ندیم کا کراچی والوں نے عظیم شان استقبال کیا۔ 

 گورنر سندھ  نے کہا کہ ہم نے لوگوں کے دلوں میں ارشد ندیم کا پیار دیکھا،  میں نے خواہش کا اظہار کیا کہ آپ کے گاؤں آنا چاہتا ہوں،  آج گاؤں آنے کا وعدہ پورا ہوگیا۔  جب میں نے ارشد ندیم کے خیالات سنے تو مجھے بہت خوشی ہوئی،  گاؤں کی مسجد میں جو بھی کام ہو گا وہ کرواؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ  کراچی میں مراتھن کریں گے 60 سے زائد گیموں کا افتتاح کریں گے ۔ ارشد ندیم کو میراتھن برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ ارشد ندیم ایک گراؤنڈ بنائیں جس میں ٹریننگ دیں۔ آئیے عہد کریں کہ ہم ارشد ندیم کی طرح محنت کریں گے۔ 

مزیدخبریں