ثمرہ فاطمہ :جماعت اسلامی نے بھیکے وال موڑوحدت روڈپراحتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
دھرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ،سٹیج سمیت پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئیں۔سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ضیا الدین انصاری سمیت دیگر قیادت پنڈال میں موجود ہے ۔دھرنے میں قافلوں کی صورت کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کارکنان کا لہو گرمانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے ۔