سی سی پی او لاہور کا ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن) کو کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک

29 Sep, 2024 | 04:19 PM

 وقاص احمد:سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر، ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال، ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن) اورایس پی(اے وی ایل ایس)بھی موجود تھے، سی سی پی او لاہورنے زیر التواء چالانوں اور روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے افسران کو پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس اور چالان مقررہ ٹائم فریم میں عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی،

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ تمام افسران ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے زیر ِالتواء ورک لوڈ کوبروقت نمٹائیں، سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز(انوسٹی گیشن) کو کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک دیا اور افسران کوماتحت تفتیشی عملے کی انوسٹی گیشن سپروائز کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سپر وائزری افسران تفتیش مقدمات سے متعلق ریکارڈ کی باقاعدگی سے تکمیل کروائیں۔

مزیدخبریں