سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

29 Sep, 2024 | 04:03 PM

ویب ڈیسک: سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کر دیا ،  میزبان ٹیم نے کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 154 رنز سے شکست دی ۔چندیمل ، کامندو اور کوشل  کی سنچریاں تھیں ۔

 گال میں کھیلےجانیوالے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے 602 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 88 جبکہ دوسری میں 360 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 

 میچ میں سری لنکا کے دنیش چندیمل نے 116 اور کامندو مینڈس نے 182 جبکہ کوشل مینڈس نے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

 کامندو مینڈس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ 63 رنز سے جیتا تھا ۔


 

مزیدخبریں