ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ضم اضلاع کا سارا معاملہ صوبائی حکومت کے پاس ہے ۔
پشاور میں ہونے والی ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور مجوزہ حل کی تقریب میں شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو 2017 میں جس طریقے سے ہٹایا گیا وہ سب سے سامنے ہے ۔ آج ضم اضلاع کا سارا معاملہ صوبائی حکومت کے پاس ہے ، وفاق آپ کو صرف وسائل دے گا اسکو کیسے خرچ کرنا ہے وہ صوبے کا کام ہے، اگر وسائل نہیں ملتے سی سی آئی کا فورم موجود ہے ، جو نظام پورے صوبے میں ہے وہی نظام ضم اضلاع میں بھی ہونی چاہیے، ضم اضلاع کے لوگ وہی مانگتے ہیں جو باقی پاکستان کے لوگ مانگتے ہیں ۔ ضم اضلاع سے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے ہونے چاہئے ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا نظام آئین کے مطابق نہیں ہے، یہ مسلہ اب پورے ملک کا ہے، یہ ملک مزید نفاق برداشت نہیں کر سکتا سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک جلوس کو روکنے کے لئے موڑوے کو ریت کی دیوار بنایا گیا۔