سی سی پی او آفس میں جعلی خاتون افسر کی گرفتاری، مقدمہ درج

29 Sep, 2024 | 03:41 PM

فریحہ بتول: خاتون اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس جا پہنچی.

تفصیلات کے مطابق  خاتون نے جعلی اے ایس پی کی وردی پہن کر سی سی پی او آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جعلی خاتون افسر کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او آفس داخل ہونے والی خاتون نےوردی پولیس کی  جبکہ جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔پولیس سکیورٹی اہلکاروں کو خاتون کے فینسی جوتے پر شک ہوا، جس پر انہوں نے پوچھ گچھ کی۔
سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے، ملزمہ سے تفتیش جاری  ہے۔

مزیدخبریں