جے یو آئی انٹرپارٹی انتخابات مکمل؛ مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کیلئے بلامقابلہ امیر منتخب

29 Sep, 2024 | 03:32 PM

ویب ڈیسک : جمعیت علماء اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے ۔ 

مولانا فضل الرحمان آئندہ پانچ سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے ۔ خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا ۔ مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی ۔ 

مولانا عبدالغفور حیدری جےیوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا، احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی ۔ 

مزیدخبریں