ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات؛ آن لائن گیم نے طالب علم کی جان لے لی

سوات؛ آن لائن گیم نے طالب علم کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوات سے تعلق رکھنے والا طالب علم کاشف خان آن لائن گیم کھیلتے ہوئے مقروض ہوگیا تھا جس کے باعث اس نے خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی طالب علم آن لائن گیمز میں 15 لاکھ کا مقروض تھا، جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے طالب علم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے امر خانہ کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ اہلخانہ کا بتانا تھا کہ متوفی منیم الرحمان میٹرک کا طالب علم تھا اور پانچ سال سے آن لائن گیم کھیل رہا تھا،  منیم الرحمان مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا اور گھر والوں کی طرف سے موبائل لینے کی وجہ سے اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔